Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ویڈیو کالنگ کے دوران لڑکی کی خودکشی

ویڈیو کالنگ کے دوران لڑکی کی خودکشی

ایم بی اے طالبہ کا انتہائی اقدام ‘ بوائے فرینڈسے پوچھ گچھ کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد کے علاقے کوم پلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایم بی اے کی طالبہ نے اپنے بوائے فرینڈ سے ویڈیو کالنگ کے دوران پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ ہنیشا چودھری متوطن ضلع اننت پور آندھراپردیش جو شیواشیوانی کالج میں ایم بی اے سال دوم کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں ہنیشا اسی کالج کے ہاسٹل میں مقیم تھیں آج صبح وہ اپنے بوائے فرینڈ سے ویڈیو کال میں مصروف تھی اور بات چیت کے دوران اس نے اچانک سیلنگ فیان سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بوائے فرینڈ ہنیشا چودھری کو خودکشی کرتا ہوا دیکھ کر اس کے باپ بگیا چودھری کو اطلاع دی جس کے بعد ہنیشا کے ساتھی طلبہ نے پیٹ بشیرآباد پولیس کی مدد سے اسے سگما ہاسپٹل کومپلی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم میں گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ہنیشا کے بوائے فرینڈ سے پوچھ تاچھ کی جائے گی تاکہ اس واقعہ کا پتہ لگایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT