Sunday , December 17 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ویڈیو گیم کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ

ویڈیو گیم کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ

ٹیکنالوجی کے اس دور میں ویڈیو گیمز بچوں کا سب سے پسندیدہ مشغلہ ہے ، لیکن نئی تحقیق کے مطابق زیادہ ویڈیو گیم کھیلنا بچوں کی ذہنی صحت کیلئے اچھا نہیں ۔ ہائی اور پرائمری اسکولوں کے تقریباً تین ہزار بچوں پر دو سال تک تحقیق کی گئی ۔ تحقیق میں بین الاقوامی ماہرین کے ایک گروپ نے نتیجہ نکالا کہ جو بچے ویڈیو گیمز کھیلنے میں زیادہ وقت گذارتے ہیں ان میں ڈپریشن اور پریشانی بڑھ جاتی ہے اور وہ دوسروں سے ملنے جلنے سے گھبراتے ہیں ۔ ایک امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے ، کمپیوٹر استعمال کرنے یا ٹی وی دیکھنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT