Wednesday , October 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ویژن 2030ایکشن پلان کا عنقریب اعلان

ویژن 2030ایکشن پلان کا عنقریب اعلان

تلنگانہ لائف سائینس میں اُبھرتی ریاست،وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست لائف سائنس شعبہ میں ایک لیڈر کی حیثیت سے اُبھر رہی ہے۔ ریاست میں مزید صنعتی پیداوار کے امکانات وسیع ہورہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے اپنے ویژن 2030 ایکشن پلان کو قطعیت دے دی ہے۔ ریاست میں لائف سائینس شعبہ کو تقویت حاصل ہوگی۔ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے آج تلنگانہ لائف سائینس اڈوائزری کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ریاست میں لائف سائینس کو فروغ دینے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد تلنگانہ کو سرمایہ کاری کیلئے پُرکشش ریاست بنانا ہے۔ حیدرآباد فارما سٹی اور میڈیکل ڈیوائس پارک کے علاوہ حیدرآباد کو عالمی لائف سائینس صنعت کا منفرد مقام بنایا جائے گا۔ حیدرآباد میں پہلے ہی سے ٹی ہب قائم ہے۔ ریاستی حکومت ریسرچ اور اختراعی اقدامات میں تعاون کیلئے کوشش کررہی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیسن اور آرٹیفیشل انٹلیجنس کے شعبوں میں مواقعوں کو وسعت دی جائے گی۔ کے ٹی آر نے اڈوائزری کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ آنے والے بجٹ میں ان کاموں کیلئے خصوصی فنڈ منظور کیا جائے گا۔قبل ازیںکے ٹی راما راؤ نے سوریا پیٹ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی آر ایس حکومت میں ریاست کی ترقی ہوئی ہے۔ عوام کیلئے شروع کئے جانے والے پراجکٹوں اور اسکیمات کے خلاف کانگریس قائدین رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT