Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / وی آئی پیز انٹرنیشنل اسکول کی تعلیمی خدمات کی ستائش

وی آئی پیز انٹرنیشنل اسکول کی تعلیمی خدمات کی ستائش

نئی برانچ کے قیام پر مبارکباد ، محمد محمود علی ، اے کے خان اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : وی آئی پی انٹرنیشنل اسکول نے آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ’ تعلیم کی سربلندی ‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی دسویں نیشنل کانفرنس میں بحیثیت اسپانسر حصہ لیا ۔ یہ کانفرنس 4 ۔ 5 نومبر کو میٹرو کلاسک گارڈن ، آرام گھر شیورام پلی میں منعقد ہوئی ۔ اس کانفرنس میں مسلم معاشرہ میں تعلیمی شعور کی بیداری پر مختلف دانشوروں نے تقاریر پیش کی ۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والی شخصیات میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی ، سابق وزیر قانون و چیرمین کانفرنس کمیٹی جناب آصف پاشاہ ، صدر AIMES جناب محمد خلیل اللہ ، سکریٹری جنرل جناب ٹی پی امبی چمد ، صدر AIMES کیرالا جناب پی اے افضل غفور ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب کڈیم سری ہری ، سابق ڈائرکٹر جنرل جناب اے کے خاں ، آئی پی ایس جناب ایس اے ہدیٰ ، چیرمین وقف بورڈ جناب محمد سلیم ، جنرل کنوینر جناب ایم ایس فاروق اور ڈائرکٹر وی آئی پی انٹرنیشنل اسکول جناب مجتبیٰ خان عامر قابل ذکر ہیں ۔ انتظامیہ نے وی آئی پی اسکول میں انٹرنیشنل لیول پر پڑھائے جانے والے IGCSE کورس کی تفصیلات اور اسکول میں ہونے والے عالمی سطح کے نہج کی سرگرمیوں کا تعارف کروایا اور کورس کی اہمیت کو اجاگر کر کے تعلیمی شعور کو بیدار کیا ، اس موقع پر انتظامیہ سے ملاقات کرنے والی اہم شخصیات ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی ، ڈائرکٹر جنرل اے سی بی جناب اے کے خاں ، چیرمین اردو اکیڈیمی جناب نعمان پاشاہ ، سابق وزیر قانون و چیرمین کانفرنس کمیٹی جناب آصف پاشاہ نے اسکول کی تعلیمی تحریک کی ستائش کی اور اسکول کی ٹولی چوکی میں قائم شدنی برانچ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ڈائرکٹر وی آئی پی انٹرنیشنل اسکول جناب مجتبیٰ خان عامر کو ان کی تعلیمی خدمات پر Appreciation Award دیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT