Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / وی ایچ پی و بجرنگ دل کا آج جموں بند

وی ایچ پی و بجرنگ دل کا آج جموں بند

جموں 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت پر اس کے امتیازی رویہ کی وجہ سے تنقید کرتے ہوئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے کل جموں بند کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بند مجوزہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کی جموں سے وادی کشمیر کو منتقلی کے خلاف منایا جا رہا ہے ۔ وی ایچ پی نے ضلع میں کل بند کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ حکومت نے امتیازی

جموں 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت پر اس کے امتیازی رویہ کی وجہ سے تنقید کرتے ہوئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے کل جموں بند کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بند مجوزہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کی جموں سے وادی کشمیر کو منتقلی کے خلاف منایا جا رہا ہے ۔ وی ایچ پی نے ضلع میں کل بند کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ حکومت نے امتیازی رویہ اختیار کرتے ہوئے یہ با اختیار میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جموں کی بجائے وادی کشمیر میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وی ایچ پی کے جموں و کشمیر کے نائب صدر راجیش گپتا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارہ کی منتقلی کے نتیجہ میں جموں کے عوام بہتر طبی سہولیات کے حصول سے محروم رہ جائیں گے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے بی جے پی حکومت کے خلاف بند کا اعلان کیا ہے ۔ کل جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بھی بند کا اہتمام کیا تھا ۔ اس بند کی تائید کانگریس ‘ نیشنل کانفرنس ‘ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے بھی کی تھی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر حکومت جموں علاقہ کے تعلق سے امتیازی رویہ برت رہی ہے ۔ وی ایچ پی و بجرنگ دل نے کل کے بند کو مکمل اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

علیحدگی پسندوں کو پاکستان بھیج
دینے آر ایس ایس کا مطالبہ
جموں ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج پاکستان حامی نعرہ بازی پر علیحدگی پسندوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں پاکستان بھیج دینا چاہئے۔ آر ایس ایس کے سینئر قائد اندریش کمار نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں کشمیری شہریوں کی خوشحالی اور وادی کے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اندریش کمار مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست بھی ہیں۔ وہ ’’ملک کو درپیش چیلنجس، ہندوستانی مسلمانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سمینار سے خطاب کررہے تھے۔

جموںو کشمیر کے سابق وزیر پر
جنسی ہراسانی کا الزام
سرینگر۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق وزیر شبیراحمد خان کو ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے ان کے خلاف داخل کردہ جنسی ہراسانی کیس میں مقدمہ کا سامنا ہے ۔ کانگریس لیڈر کے خلاف ٹھوس ثبوت اور مواد پیش کیا گیا ہے ۔ بادی النظر میں شبیر احمد خان کے خلاف ٹھوس مواد پایا جاتا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دفعہ 354اور 509کے تحت اس جرم کا ارتکاب کیاہے ۔ ان کے خلاف فوجداری مقدمہ جاری ہے ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سرینگر وی ایس بھوا نے کہا کہ عدالت کا احساس ہے کہ سابق وزیر کے خلاف الزامات کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT