Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / وی ایچ پی کا رام مندر پر لب کشائی سے گریز

وی ایچ پی کا رام مندر پر لب کشائی سے گریز

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ ایودھیا کے متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر محض ’’چند دنوں کا معاملہ‘‘ ہے لیکن کوئی ٹھوس ایجنڈہ کے اظہار سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسی قوم کیلئے 2 تا 20 سال سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ سینئر وی ایچ پی لیڈر چمپت رائے نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہندوستان جیسے ملک ک

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ ایودھیا کے متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر محض ’’چند دنوں کا معاملہ‘‘ ہے لیکن کوئی ٹھوس ایجنڈہ کے اظہار سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسی قوم کیلئے 2 تا 20 سال سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ سینئر وی ایچ پی لیڈر چمپت رائے نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہندوستان جیسے ملک کی زندگی میں چند سال سے کچھ نہیں ہوتا جس نے ہزاروں سال کی جدوجہد جھیلی ہے۔ وہ اس تنظیم کے دستور کے 50 سال کی تکمیل کے موقع پر سال بھر طویل تقاریب کیلئے پروگراموں کی تفصیل پیش کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے اس مسئلہ کو پس پشت نہیں ڈالا ہے۔ ویسے انہوں نے متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کے بارے میں زیادہ تر سوالات ڈال دیئے۔ علاوہ ازیں دیگر متنازعہ موضوعات پر بھی لب کشائی سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے خیال میں ایودھیا میں مندر کی تعمیر چند دنوں کا معاملہ ہے۔ کسی قوم کی زندگی میں اور اگر وہ ہندوستان جیسی قوم کو جس نے ہزاروں برس جدوجہد میں بتائے ہیں، ایسے معاملوں میں وقت کا تعین نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

نتیش سے شخصی تعلقات خوشگوار : لالو
پٹنہ ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ نتیش کمار سے ان کی سیاسی ملاپ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا موضوع بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی یہ کہتے آئے ہیں کہ سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو سیاست کو بھی اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیں حالانکہ نتیش کمار سے ان کی شخصی مخاصمت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT