Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / وی ایچ پی کی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد

وی ایچ پی کی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد

نئی دہلی ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پریشد نے آج یوگی آدتیہ ناتھ کو یو پی کا چیف منسٹر بننے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے دیرینہ مطالبہ کو جلد ہی پورا کردیں گے ۔ وی ایچ پی قائد پراوین توگاڈیا نے کیشو پرساد موریا اور دنیش شرما کو بھی ڈپٹی چیف منسٹرس بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت یو پی اُتم پردیش بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمیدہے کہ نئی قیادت کو بھگوان رام جلد ہی ایودھیا میں ایک شاندار مندر تعمیر کرنے کی ہدایت دیں گے جس کا انہوں نے تمام ہندوؤں سے وعدہ کیا ہے ۔ یہ وعدہ برسوں سے تکمیل طلب ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وعدہ جلد ہی پورا ہوجائے گا ۔ بی جے پی ریاستی صدر موریا کو ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ اور رازداری کا حلف دلوایا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT