Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / وی ایچ پی ’’لوجہاد‘‘ کوبرداشت نہیں کرے گی : توگاڑیا

وی ایچ پی ’’لوجہاد‘‘ کوبرداشت نہیں کرے گی : توگاڑیا

پٹنہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی مذہب کی مخالفت کرتے ہوئے وشواہندو پریشد کے صدر پروین توگاڑیا نے آج کہا کہ وہ ’’لوجہاد‘‘ کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی مذہب کا مسئلہ ہندوستان میں اب بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ اس کا پتہ چلانا اور تب

پٹنہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی مذہب کی مخالفت کرتے ہوئے وشواہندو پریشد کے صدر پروین توگاڑیا نے آج کہا کہ وہ ’’لوجہاد‘‘ کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی مذہب کا مسئلہ ہندوستان میں اب بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ اس کا پتہ چلانا اور تبدیلی مذہب کو روکنا ضروری ہے ۔ لوجہاد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی اصل میں محبت کی حامی ہے لیکن اس میں متعلقہ لڑکی کے مذہب کی تبدیلی کی بات کیوں کی جائے ۔ ہم اس تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ یہ عمل دستور کے مغائر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT