Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت

وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت

سی بی آئی نے گوا کے گورنر کا بیان ریکارڈ کیا

سی بی آئی نے گوا کے گورنر کا بیان ریکارڈ کیا
نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی جو وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس کی خریداری میں 360 کروڑ روپئے کی مبینہ طور پر پیش کی گئی رشوت معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے جس میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے گوا کے گورنر بی وی وانچو کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہیکہ صرف ایک ہفتہ قبل ہی اس معاملہ میں مغربی بنگال کے سابق گورنر ایم کے نارائنن سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی جس کے بعد وہ گورنر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ سی بی آئی ٹیم نے وانچو سے پنجی میں پوچھ گچھ کی اور وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر خریداری معاملہ میں 360 کروڑ روپئے کی مبینہ رشوت دیئے جانے پر اپنی تحقیقات کے سلسلہ کو آگے بڑھایا۔ مبینہ رشوت اگستاویسٹ لینڈ نامی فرم سے لی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر وانچو اور مسٹر نارائنن سے پوچھ گچھ کی ضرورت اس لئے پیدا ہوئی کیونکہ 2005ء کی اس میٹنگ میں دونوں نے شرکت کی تھی جس میں ہیلی کاپٹر کی بعض تکنیک میں تبدیلیاں لانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملہ میں ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور دیگر 13 افراد بشمول ان کے کزنس اور یوروپی دلال کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔ مسٹر تیاگی پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کے لئے زیادہ سے زیادہ اڑان کی تحدید کو کم کردیا تھا تاکہ اگستاویسٹ لینڈ کمپنی بھی بولی میں شرکت کرسکے جس کی مسٹر تیاگی نے تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT