Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / : وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیس: دوبئی کا بزنس مین وارنٹ کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع

: وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیس: دوبئی کا بزنس مین وارنٹ کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع

نئی دہلی 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی نشین دو فرمس کا ڈائرکٹر ایک خصوصی عدالت سے رجوع ہوا ہے تاکہ اپنے خلاف جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کو منسوخ کراسکے، جو 3,600 کروڑ روپئے کی وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت کے سلسلہ میں غیرقانونی رقمی لین دین کے ایک کیس میں جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سال 6 اکٹوبر کو یہ وارنٹ راجیو سکسینہ کے خلاف جاری کیا تھا جو مسرس یو ایچ وائی سکسینہ اور مسرس میٹرکس ہولڈنگس کے ڈائرکٹرس میں شامل ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ سکسینہ تحقیقات میں تعاون کے لئے جاری کردہ سمن سے بچ رہا ہے، جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT