Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / وی وی پی اے ٹی :کانگریس لیڈر کی عرضی پر پیر کو سماعت

وی وی پی اے ٹی :کانگریس لیڈر کی عرضی پر پیر کو سماعت

نئی دہلی، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ گجرات اسمبلی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) کے ساتھ ووٹرویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل ( وی وی پی اے ٹی) کے ساتھ انتخابات کرانے اوروی پی ٹی کی سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈنگ کرانے کی الیکشن کمیشن کو ہدایات دینے سے متعلق کانگریس لیڈر کی عرضی پر 30 اکتوبر کوسماعت کرے گا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کانگریس لیڈر پرکاش جوشی کی درخواست کی سماعت پر اتفاق کرتے ہوئے اس کے لئے 30 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ عدالت نے اس معاملے میں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال سے تعاون کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گجرات انتخابات میں کسی بھی ویسے افسر کو نہ لگایا جائے جس کے خلاف کسی طرح کا مقدمہ زیر التوا ہو۔ پٹیشن میں یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ وی وی پی اے ٹی کا سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈنگ کرائی جائے اور اس ریکارڈنگ کو 120 دنوں تک محفوظ رکھا جائے ۔ جوشی کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل اور سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل وویک تنکھا نے معاملے کا خاص طور سے ذکر کرتے ہوئے اس مسئلے پر جلد سماعت کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ الیکشن کمیشن ریاستی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا جلد ہی اعلان کرنے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT