Tuesday , May 22 2018
Home / Top Stories / وی کے سنگھ آر ایس ایس کے یونیفارم میں 

وی کے سنگھ آر ایس ایس کے یونیفارم میں 

نئی دہلی : ٹوئیٹر پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے ۔ راشٹریہ سیوم سیوک کی جانب سے ۲۵ فروری کو میرٹھ میں’’راشٹریہ سمیلن ‘‘ ریالی نکالی گئی ہے۔

اس موقع پر فوج کے سربراہ اورسابق جونئیروزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ راشٹریہ سیوم سیوک کا مخصوص لباس(یونیفارم) پہن کر اس ریالی کی حمایت کر تے دکھائی دئے۔ وی کے سنگھ سفید شرٹ ، خاکی رنگ کا پتلون اور کالی رنگ کی ٹو پی پہنے ہوئے تھے

۔ا ن کے علاوہ اس ریالی میں مرکزی اور یوپی کے کئی وزراء شامل تھے۔سپریم کورٹ کے وکیل نے وی کے سنگھ پر سخت تنقید کی ۔اور کہاکہ آر ایس ایس ریاست کے سکیولرزم کے خلاف ہے۔وی کے سنگھ یہ یونیفارم پہن کر فوج کے یونیفارم کی تذلیل کی ہے‘‘

۔اسی دوران آر ایس ایس کے سینئر کارکن نے اشوانی مہاجن نے کہا کہ آر ایس ایس حقیقی سکولر تنظیم ہے۔اور یہ تنظیم سیاسی پارٹیوں سے زیادہ اقلیتوں کے لئے کام کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT