Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / وی کے سنگھ کے خلاف سیاہ پرچم مظاہرہ

وی کے سنگھ کے خلاف سیاہ پرچم مظاہرہ

کولکتہ ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں دلتوں کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر مرکزی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ کے خلاف کولکتہ میں سیاہ پرچم احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ بائیں بازو محاذ کے حامی تقریباً 60 احتجاجیوں نے وی کے سنگھ کا سیاہ پرچم احتجاج کے ساتھ استقبال کیا اور ’’وی کے سنگھ واپس جاؤ ‘‘ کے نعرے لگائے گئے ۔ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ ایک کتاب کی رسم اجرائی کیلئے یہاں پہونچے تھے ۔ احتجاج کے بعد پولیس نے کہا ہے کہ 26 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جنہیں کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ۔ وی کے سنگھ کی مصنفہ اس کتاب کی رسم اجرائی مغرب بنگال کے گورنر کی رہائش گاہ پر عمل میں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT