Tuesday , December 11 2018

وی کے ملہوترہ کو انتشار انگیز بیان پر مسلم مجلس مشاورت کی نوٹس

علیگڑھ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائد وی کے ملہوترہ کو کُل ہند مسلم مجلس مشاورت نے مبینہ طور پر اپنے متنازعہ بیان کے ذریعہ کہ جامعہ نگر اور باٹلا ہاؤز دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں‘ ’’سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچانے ‘‘ کی بناء پر قانونی نوٹس جاری کردی ۔تنظیم نے کہا کہ ایسے بیانات سے فرقہ ورانہ جذبات بھڑک سکتے

علیگڑھ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائد وی کے ملہوترہ کو کُل ہند مسلم مجلس مشاورت نے مبینہ طور پر اپنے متنازعہ بیان کے ذریعہ کہ جامعہ نگر اور باٹلا ہاؤز دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں‘ ’’سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچانے ‘‘ کی بناء پر قانونی نوٹس جاری کردی ۔تنظیم نے کہا کہ ایسے بیانات سے فرقہ ورانہ جذبات بھڑک سکتے ہیں جو عام انتخابات سے پہلے ملک کے امن کیلئے خطرہ ہوگا ۔مجلس مشاورت نے کہا کہ آپ کے مذکورہ بالا بیانات سے پورے علاقہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔

اس کے مکین بدنام ہوئے ہیں ۔ ان کے ہم مذہب اور دیگر بستیوں کے لوگ اور وہاں کے مکین ملک گیر سطح پر اس علاقہ کے بارے میں مشکوک ہوگئے ہیں جو نقصان پہنچا ہے اُس کا مالی لحاظ سے تخمینہ نہیں کیا جاسکتا ۔ کُل ہند مجلس مشاورت کے مشترکہ پلیٹ فارم سے چار تنظیموں نے پُرزور انداز میں کہاکہ ترقی کی باتوں کی اہمیت کم ہوجائے گی اگر امن خطرہ میں پڑجائے ‘ ایک علحدہ قرار داد میں تنظیموں بشمول جماعت اسلامی نے اسے مسلم نوجوانوں کی اور علمائے دین کی بے بنیاد دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے بہانے ہراساں کرنے کے متراد قرار دیا ۔

بھٹکل20دن کیلئے پولیس تحویل میں
نئی دہلی۔6اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایک عدالت نے دہلی پولیس کی اپنی تفتیش انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اور ان کے قریبی ساتھی اسد اللہ اختر سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے 20دن کی تحویل کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو 20دن کیلئے پولیس تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT