Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / و150و ارڈ کمیٹی ارکان کا انتخاب آسان نہیں

و150و ارڈ کمیٹی ارکان کا انتخاب آسان نہیں

5,700 ناموں کی سفارش ، میئر حیدرآباد کی اسٹانڈنگ کونسل سے مشاورت
حیدرآباد۔ 21 اگست (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے وارڈ کمیٹی ممبرس کا امکان ہے کہ 30 اگست کو جی ایچ ایم سی اسٹانڈنگ کونسل کی میٹنگ کے موقع پر انتخاب عمل میں آئے گا۔ جی ایچ ایم سی 150 وارڈس پر مشتمل ہے۔ ہر وارڈ کے لئے ایک کمیٹی ممبر ہوگا۔ میئر بی رام موہن وارڈ کمیٹی ممبرس کے انتخاب کے لئے اسٹانڈنگ کونسل سے مشاورت کریں گے۔ وارڈ کمیٹی ارکان کے انتخاب کے لئے وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور کارپوریٹرس نے کم و بیش 5,700 ناموں کی سفارش کی ہے۔ کارپوریٹرس نے جن افراد کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ وہ وارڈ کمیٹی ممبر بننے کی آس میں سیکریٹریٹ میں وزراء کے چیمبرس کے چکر لگا رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے وارڈ کمیٹی کو غیرسیاسی بنانے کے لئے قانون میں تبدیلیاں کی ہیں اور مقامی ممتاز شخصیتوں اور دانشوروں کو وارڈ کمیٹی ممبر بنانے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT