Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں /         و18راور 19 جنوری کو پیپلز پلازا پر ڈیجی دھن میلہ

        و18راور 19 جنوری کو پیپلز پلازا پر ڈیجی دھن میلہ

ڈیجیٹل لٹریسی سے استفادہ کی سہولت ، بنڈارو دتاتریہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مرکزی مملکتی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے بتایا کہ 18 اور 19 جنوری کو پیپلز پلازا پر ڈیجی دھن میلہ منعقد ہوگا ۔ وہ آج یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیر نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ کے مطابق مذکورہ بالا تواریخ کے دوران پیپلز پلازا میں ڈیجی دھن میلہ اور لکی گراہک یوجنا منعقد ہوگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے میلے ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد ہوں گے ۔ دتاتریہ نے بتایا کہ اس پروگرام میں تلنگانہ اسٹیٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا تعاون ہے ۔ اس پروگرام کے تحت پیپلز پلازا نیکلس روڈ پر اگری سیڈس کمپنیوں کے علاوہ ای ویالٹس ، ایم ویالٹس ، یو ڈی آئی ، پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹمس اور دیگر کمپنیوں کے تقریبا 18 اسٹالس قائم کئے جائیں گے ۔ وزیر نے بتایا کہ دوران پروگرام ڈیجیٹل لٹریسی کے فروغ کے تحت بینک ملازمین بھی موجود رہیں گے جہاں سے عوام کیاش لیس کے بغیر ڈیجیٹل لٹریسی سے استفادہ کرسکیں گے ۔ اس طرح کے میلے تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع جیسے نظام آباد ورنگل میں بھی منعقد ہوں گے ۔ جب کہ نیتی ادیوگ سے بھی ایک نمائندہ شریک رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT