Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / و20 ویں چلڈرنس فلم فیسٹول کا شہر میں 8 نومبر سے انعقاد

و20 ویں چلڈرنس فلم فیسٹول کا شہر میں 8 نومبر سے انعقاد

’ نیا ہندوستان ‘ فلم فیسٹول کا تھیم ۔ 109 ممالک کی فلمی شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد۔24اکٹوبر(سیاست نیوز) 20 واں بین الاقوامی چلڈرنس فلم فیسٹیول حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا اور اس چلڈرنس فلم فیسٹیول کے دوران ملک و بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی فلمی دنیا کی اہم شخصیتیں شہر میں ہوںگی۔ 8نومبر سے شروع ہونے والے اس فلم فیسٹیول کو عالمی سطح پر سب سے بڑے چلڈرنس فلم فیسٹیول کا اعزاز عطا کیا گیا ہے اور اسے ’گولڈن ایلیفینٹ ‘ کا ٹائیٹل دیا گیا ہے ۔ایک ہفتہ طویل اس ے فلم فیسٹیول کے کا انعقاد انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام عمل میں لایا جائے گا جو کہ چلڈرنس فلم سوسائٹی انڈیا کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ حکومت تلنگانہ کے علاوہ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی بھی اس ایک ہفتہ طویل چلڈرنس فیسٹیول میں شراکت دار ہوں گے اور ان کی جانب سے اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ 8نومبر سے شروع ہونے والے اس فلم فیسٹیول میں تاحال 1402 شرکا کا اندراج ہو چکا ہے جن کا 109 ممالک سے تعلق ہے۔ چلڈرنس فلم فیسٹیول کے دوران شہر میں 109ممالک سے تعلق رکھنے والی فلمی شخصیات موجود رہیں گی جن میں ہالی ووڈ‘ بالی ووڈ‘ ٹالی ووڈ کے علاوہ مختلف ممالک کے فلمی شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتیں ہیں جو فلم فیسٹیول کے دوران بچوں کے درمیان موجود رہیں گی۔سی ای او چلڈرنس فلم سوسائٹی آف انڈیا ڈاکٹر شرون کمار نے بتایا کہ اس فلم فیسٹیول کے دوران دکھانے اب تک 1402 درخواستوں کی وصولی ہو چکی ہے جس میں ڈاکیومینٹری‘ بچوں کے لئے تیار کردہ کارٹون فلمیں‘ اور مختصر فلمیں شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ منعقد ہونے جارہے 20ویں انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کووزیر اعظم نریندر مودی کے منصوبہ کے مطابق ’نئے ہندستان‘ کی تھیم پر تیا رکیا گیا ہے اور بہت جلد مکمل منصوبہ عوام کے درمیان پیش کیا جائے گا۔ چلڈرنس فلم فیسٹیول کے دوران ریاستی حکومت اور محکمہ سیاحت کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد انتظامات کئے جائیں گے اور عہدیداروں نے بتایا کہ فلم فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں سرکاری سطح پر تیاری مکمل کرلی گئی ہیں اور بہت جلد مکمل منصوبہ اور حکمت عملی مہ پروگرام عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔سی ای او سی ایم ایس آئی نے بتایا کہ نریندر مودی کے ویژن 2022کو نظر میں رکھتے ہوئے اس فلم فیسٹیول کی ترقی کی جا رہی ہے تاکہ بچہ اور نوجوان نسل کی نیو انڈیا کے نظریہ کے تحت نشو نما کو یقینی بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT