Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / و21ویں سنچری، کوہلی نے سچن کا ریکارڈ توڑ دیا

و21ویں سنچری، کوہلی نے سچن کا ریکارڈ توڑ دیا

سینچورین۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان اور اسٹارکھلاڑی ویراٹ کوہلی نے ٹسٹ کیریئر کی 109 اننگز میں21 سنچری بنانے کے ساتھ ہی سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ساتھ ہی وہ جنوبی افریقہ میں سنچری بنا نے والے بھی دوسرے ہندستانی کپتان بن گئے ہیں۔کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے تیسرے دن پیر کو شاندار سنچری بنا کر اپنے ٹسٹ کیریئر کی21 ویں سنچری بنائی اور سچن کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔کوہلی نے جہاں 21 سنچری بنانے کے لئے 109 اننگز کا سہارا لیا تو وہیں سچن نے110 اننگز میں اپنے ٹسٹ کیریئر میں21 سنچری بنائی تھی ۔30 سالہکوہلی اب دنیا میں چوتھے ایسے بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے سب سے کم اننگز میں ٹسٹ میں21 سنچری بنائی ہیں۔کوہلی سے آگے آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ ہیں جنہوں نے محض 105 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ سنیل گواسکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔گواسکر نے 98 اننگز میں تو آسٹریلیا کے ڈان براڈمین نے محض56 اننگز میں ہی یہ کامیابی درج کر لی تھی۔ہندستان کے لئے اب تک 64 ٹسٹ میچ کھیل چکے کوہلی سچن کے بعد دوسرے ایسے ہندوستانی کپتان ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ میں ٹسٹ میں سنچری بنائی ہے ۔کوہلی سے پہلے سچن نے 1996-97 میں کیپ ٹاؤن میں169 رنز کی سنچری بنائی تھی۔یاد رہے کہ کوہلی کی اس شاندار سنچری کے باوجود ہندوستان ٹیم پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے اسکور سے آگے نہیں بڑھ سکی اور اسے پہلی اننگز میں 28 رنز کا خسارہ برداشت ہی کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT