Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / و24 ویں انڈین انجینئرنگ کانگریس کا 18 تا 21 دسمبر انعقاد

و24 ویں انڈین انجینئرنگ کانگریس کا 18 تا 21 دسمبر انعقاد

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : انسٹی ٹیوشن آف انجینئرنگ انڈیا (IEI) کے زیر اہتمام 18 تا 21 دسمبر ’ 29 ویں انڈین انجینئرنگ کانگریس ‘ کا ویشویشوریا بھون خیریت آباد میں منعقد ہوگی ۔ اور مذکورہ 4 روزہ مرتبہ پروگرام کے مطابق 19 دسمبر کو گورنر تلنگانہ و اے پی مسٹر ای ایس ایل نرسمہن بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے سمینار کا افتتاح صبح 10-30 بجے کریں گے جب کہ قبل ازیں 18 دسمبر کو انجینئرنگ سے متعلق نمائش کا رکن اسمبلی مسٹر رامچندرا ریڈی افتتاح انجام دیں گے ۔ یہ بات آج یہاں چیرمین انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس انڈیا مسٹر جی سدھاکر ، سابقہ چیرمین آئی ای آئی مسرز جی پربھاکر ، ٹی نارائنا اور سابق صدر آئی ای آئی مسٹر جی ایل راؤ نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ایک سمینار بعنوان ’ فنی اختراع و معاشی پیداوار میں ہندوستان کا رول ‘ انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جس میں انجینئرس کو ٹکنالوجیکل تخلیقات میں کفایت شعاری ، انجینئرس میں ٹکنالوجی مینجمنٹ اسکل ڈیولپمنٹ ، مینوفیکچرنگ کے ذریعہ انڈسٹری کی ترقی کے علاوہ دیگر معلومات پر مبنی لکچرس ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT