Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / و27 و28 مئی کو تلگودیشم کا مہاناڈو

و27 و28 مئی کو تلگودیشم کا مہاناڈو

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے 27 اور 28 مئی کو شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ گنڈی پیٹ کے پاس واقع ین ٹی آر ماڈل اسکول کے احاطہ میں پارٹی کے دو روزہ ’ مہاناڈو ‘ کے انعقاد عمل میں میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلگو دیشم کا یہ مہاناڈو درحقیقت بانی تلگو دیشم پارٹی آنجہانی این ٹی راما راؤ کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے ۔ سکریٹری کوآرڈینیشن تلگو دیشم مسٹر ٹی ڈی جناردھن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس مہاناڈو سے قبل ریاست میں منعقدہ عام انتخابات اور انتخابی نتائج میں پارٹی موقف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے مہاناڈو کے بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ مسٹر جناردھن ریڈی نے مزید بتایا کہ 23 اور 24 مئی کو ضلع واری اساس پر تمام حلقہ جات اسمبلی میں عام انتخابات کے انتخابی نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔ اس جائزہ اجلاس میں تمام اضلاع کے پارٹی قائدین وغیرہ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائجا کے جائزہ اجلاس میں شرکت کرنے والے پارٹی قائدین سے انخابات اور انتخابی نتائج کی مکمل تفصیلات کے ساتھ شرکت کرنے کی اپیل کی ۔انتخابات میں کامیابی کے بعد تلگو دیشم پارٹی کا یہ پہلا مہاناڈو اجلاس ہے ۔

TOPPOPULARRECENT