Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / و92ورلڈ کپ میں پاکستان سے سیمی فائنل فراموش نہیں کرسکا :ملز

و92ورلڈ کپ میں پاکستان سے سیمی فائنل فراموش نہیں کرسکا :ملز

دبئی۔8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائیل ملز نے کہا ہے کہ میں 1992 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل فراموش نہیں کرسکا ہوں۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے شکست دی تھی۔جب انضمام الحق نے دھواں دار اننگز کے دوران نیوزی لینڈ کا جیتا ہوا میچ شکست میں تبدیل کردیا تھا۔ دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران 35سالہ کائیل ملز نے کہا میں اپنے اسکول کی جانب سے آکلینڈ کے میں سیمی فائنل دیکھنے گیا تھا۔ مجھے یاد ہے پاکستان نے زبردست کرکٹ کھیلی۔انضمام نے37 گیندوں پر60رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔ ملز نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے یہاں رواں ٹسٹ اور ون ڈے میں بہت بہتر کرکٹ کھیلی ہے اور دونوں سیریز میںمسابقتی مقابلہ ہوا ہے۔دونوں سیریز کو دیکھتے ہوئے ایک اور سخت سیریز کی توقع ہے۔ملز نے کہا کہ نیوزی لینڈکے ورلڈ کپ میں جیت کے روشن امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT