Sunday , April 22 2018
Home / Top Stories / ًًآسمان کی بلندیوں پر شرابی بیوی کی شوہر سے بحث و تکرار، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ًًآسمان کی بلندیوں پر شرابی بیوی کی شوہر سے بحث و تکرار، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

چینائی 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسمان کی بلندیوں پر ایک ایرانی جوڑے کے درمیان بحث و تکرار کے نتیجہ میں انڈونیشیا کے تفریحی جزیرہ بالی روانہ ہونے والے قطر ایرویز کے ایک طیارہ کو برخلاف شیڈول چینائی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑا۔ یہ دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ 4 نومبر کو پیش آیا جب ایک ایرانی جوڑا اپنے بچہ کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ دوران سفر شوہر محو خواب ہوگیا اور اس کی بیوی کثرت شراب نوشی کے سبب نشہ میں چور ہوچکی تھی، اپنے شوہر کا اسمارٹ فون لے کر اس کے فنگر پرنٹ کے ذریعہ کھول لیا اور تمام راز جان گئی۔ جس پر اس کے غصہ کی انتہا نہ رہی وہ اپنے شوہر پر دوسری لڑکی سے تعلقات رکھتے ہوئے اس کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔ حالت نشہ میں وہ مسلسل ہنگامہ کررہی تھی۔ پرسکون رہنے کی ترغیب دینے والی ایرہوسٹس پر بھی وہ برس پڑی۔ چنانچہ ’نوبت ایں جا رسید‘ کہ طیارہ کو اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے قریبی چینائی ایرپورٹ پر اُتارنا پڑا۔ تاہم شرابی بیوی کے ہوش و حواس بحال ہونے کے بعد اس جوڑے کو آگے کے سفر پر روانہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT