Wednesday , January 17 2018
Home / خواتین کا صفحہ / ِتل والے بینگن

ِتل والے بینگن

اجزاء : بینگن 250 گرام ٹماٹر پیسٹ 100 گرام کالے تل 500 گرام گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ ، لال مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ زیرہ پاوڈر ، ایک چائے کا چمچہ سفید مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ خشک میتھی ۔ ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ پیاز 100 گرام لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ ، تیل فرائی کرنے کیلئے ہرا دھنیا گارنشنگ کیلئے تیل ، دو کھانے کے چمچے ( ع

اجزاء : بینگن 250 گرام ٹماٹر پیسٹ 100 گرام کالے تل 500 گرام گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ ، لال مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ زیرہ پاوڈر ، ایک چائے کا چمچہ سفید مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ خشک میتھی ۔ ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ پیاز 100 گرام لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ ، تیل فرائی کرنے کیلئے ہرا دھنیا گارنشنگ کیلئے تیل ، دو کھانے کے چمچے ( علحدہ سے ) پانی ، چار کھانے کے چمچے ۔
ترکیب : بینگنوں میں لمبائی میں دو حصوں میں کاٹتا ہوا کٹ لگائیں لیکن بالکل علحدہ نہ کریں۔ اس کٹ میں نمک مرچ لگائیں ۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور تمام بینگنوں کو ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں ۔ پیاز کو باریک کاٹ کر فرائی کریں اور چورا کرلیں ایک سوس پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کریں اور اس میں تل ، لہسن ادرک پیسٹ چورا کی ہوئی پیاز ، نمک ، زیرہ ، خشک میتھی ، سفید مرچ اور گرم مسالہ پاوڈر ڈال کر بھونیں پھر اس مسالے میں ٹماٹر پیسٹ شامل کرکے بھونیں اور پانی شامل کردیں ۔ اب چمچے سے مسالے کو چلاتی رہیں ۔ جب سالن گاڑھا ہوجائے تو اس میں بینگن شامل کردیں ۔ بینگن گل جائیں تو اتارلیں اور ہرے دھنئے سے گارنش کرکے پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT