Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ٖفضائی خدمات سے متعلق ہند ۔ یونان معاہدہ منظور

ٖفضائی خدمات سے متعلق ہند ۔ یونان معاہدہ منظور

نئی دہلی،22 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے یونان کے ساتھ ہوائی خدمات کے معاہدے کو آج منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظور کیا گیا۔حکومت کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے ہندوستان اور یونان کے درمیان شہری ہوابازی کے ساتھ ہی سیاحت ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ کے ساتھ ہی ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ ملے گا۔اس سے دونوں ملکوں کے درمیان بنا رکاوٹ کے رابطہ خدمات قائم ہو سکیں گی جس سے ہندوستان اور یونان دونوں کے شہری ہوابازی کے شعبہ کے لئے وسیع پیمانے پر امکانات کے دروازے کھلیں گے ۔معاہدے کے انتظام کے تحت دونوں ملک ایک یا اس سے زیادہ نئی طیارہ سروس کی شروعات کرسکتے ہیں۔دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے یہاں اپنی طیارہ سروس کا دفتر کھولنے اور ان کی مارکٹنگ کرنے کی چھوٹ بھی ملے گی۔مقررراستوں پر دونوں ملکوں کی طیارہ خدمات کو برابر موقع ملیں گے ۔وہ ایک دوسرے کے ساتھ یا تیسرے فریق کے ساتھ طیارہ خدمات کے فروغ کے لئے قول و قرار بھی کرسکیں گے ۔معاہدے کے تحت مقرر انتظامات کے مطابق ہندوستان کی طیارہ خدمات یونان میں ایتھنز، تھیسالونوک، ہیراکلیون اور دیگر کسی بھی ایسے تین مقامات پر اپنی خدمات دے سکیں گی جن کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیاجائے گا۔ دوسری طرف یونان کی طیارہ خدمات ہندوستان کے چھ بڑے شہروں نئی دہلی، ممبئی، بنگلور، کولکاتا، حیدرآباد اور چینائی کے لئے اپنی راست سرویس دے سکیں گی۔

TOPPOPULARRECENT