Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ٖٖٖٖداعش نے منی سوٹا مال پر حملہ کی ذمہ داری لی

ٖٖٖٖداعش نے منی سوٹا مال پر حملہ کی ذمہ داری لی

واشنگٹن، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش کی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ”وسطی منی سوٹا کے مال میں 9 افراد کو چاقو مارنے کے بعد شہید ہونے والا شخص ’’داعش کا فوجی تھا‘‘۔ ایف بی آئی اس کو دہشت گردانہ حملہ سمجھ کر تفتیش کررہی ہے ۔ شہر کے پولیس سربراہ ولیم بلیئر اینڈرسن نے اخباری نمائندوں کو بتایا”ایک شخص جس نے پرائیویٹ محافظ کی وردی پہن رکھی تھی ۔ اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے ہفتہ کے روز کراس روڈ سینٹرل مال، میں حملہ کیا ۔ اس نے حملہ کرنے سے قبل ایک شخص سے پوچھا کہ کیا وہ مسلمان ہیں۔ حملہ آور کو ایک پولیس والے نے اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ حکام نے مشکوک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی کیونکہ تفتیش چل رہی تھی۔ ایف بی آئی کا خیال ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ تھا۔ جانچ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے یہ نہیں معلوم اس شخص کے منصوبہ سے کوئی اور بھی واقف تھا یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT