Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٭٭ آئندہ سال سے ہر گھر میں نل کنکشن

٭٭ آئندہ سال سے ہر گھر میں نل کنکشن

٭٭ ایک کروڑ ایکر اراضی کی سیرابی کیلئے منصوبہ بندی
کریم نگر۔/12 جولائی، ( سید محی الدین) وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کریم نگر میں امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقدہ ہریتا ہارم پروگرام کے تیسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے میئر اور رکن اسمبلی اگر پوری طرح سے دلچسپی لیں گے تو شہر ہرا بھرا ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی قابل مبارکباد ہیں کہ انہوں نے محکمہ پولیس کے زیر اہتمام 25 ہزار پودے لگاتے ہوئے اس کی ہر طرح سے حفاطت اور نشوونما کی ذمہ داری بھی لے لی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ٹی آر ایس حکومت کا نصب العین ہے، آئندہ سال سے 24گھنٹے برقی کی سربراہی اور گھر گھرنل کا پانی پہنچایا جائے گا۔ ہر کسان کو 8ہزار روپئے دو فصل کیلئے دیئے جائیں گے۔ایک کروڑ ایکر اراضی کو آبی سربراہی تک میں چین و سکون کی نیند نہیں لونگا۔ کریم نگر میں 25کروڑ کے خرچ سے ٹاؤن ہال کی تعمیر کی جائے گی، پورا تلنگانہ اندرون دو سال ہرا بھرا سرسبز و شاداب ہوجائے گا۔ کالیشورم پراجکٹ سے 15تا20 لاکھ ایکر اراضی کو سربراہی آب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست سے گڑمبہ اور نقلی کھاد و تخم کی مکمل روک تھام کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ دھنگروں کی ترقی کیلئے بکروں کی تقسیم میں ہوسکتا ہے کہیں کوئی بدنظمی ہوئی ہو لیکن اسے رائی کا پہاڑ بناکر پیش کیا جانا مناسب طرز عمل نہیں ہے۔ کے سی آر نے مقررہ شیڈول سے تھوڑی سی تاخیر سے ایل ایم ڈی پہنچ کر تیسرے مرحلے کے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پودا لگاکر اسے پانی دیا۔ اس موقع پر ایم ایل سی، ارکان اسمبلی وغیرہ شریک تھے۔ چیف منسٹر وہاں سے کلکٹریٹ پہنچے بعد ازاں امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام کو مخاطب کیا اور اس کے بعد مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کی رہائش گاہ پر دوپہر کا کھانا کھایا اور کلکٹریٹ ہیلی پیاڈ پہنچ کر حیدرآباد پرگتی بھون کیلئے اُڑان بھری۔

TOPPOPULARRECENT