Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / ٹائمس آف انڈیا کی عمارت میں زبردست آتشزدگی

ٹائمس آف انڈیا کی عمارت میں زبردست آتشزدگی

نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زبردست آگ پانچ منزلہ ٹائمس آف انڈیا کی عمارت کی بالائی منزل پر بھڑک اُٹھی۔ یہ دہلی کے قلب میں آئی ٹی او کے علاقہ میں واقع ہے۔ آج دوپہر آگ بھڑک اُٹھنے پر کئی ارکان آتش فرو عملہ اور 25 فائر انجن طلب کرلئے گئے۔ دو افراد جو عمارت میں پھنسے ہوئے تھے، بچا لئے گئے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے جس کا آغاز 2.15 بجے دن چوتھی منزل سے ہوا تھا، تقریباً 90 منٹ لگے۔ کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عمارت میں موجود تقریباً 500 ملازمین اور دیگر افراد کا تخلیہ کروادیا گیا۔ ابتداء میں پانچ فائر انجن مقام حادثہ پر پہونچے تھے لیکن جب عمارت سے دھواں نکلتا دیکھا گیا تو آتش فرو عملہ کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ آگ عمارت کے عقبی حصہ میں ایک کمرے میں بھڑک اُٹھی تھی۔ فائر انجنوں کی تعداد میں بعدازاں اضافہ کرکے اُسے 25 کردیا گیا۔ 4 بجے شام آگ پر قابو پالیا گیا۔ دو بجے دن آگ کے الارم بجنے لگے تھے اور لوگوں نے عمارت کا تخلیہ کردیا تھا۔ پوری عمارت میں شعلے اور دھواں نظر آرہا تھا ، اِس لئے لوگوں نے صورتحال کے سنگین ہونے کا اندازہ لگایا۔

TOPPOPULARRECENT