Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / ٹائم میگزین کے 100 بااثر شخصیات میں مودی، ٹرمپ اور نادیلا بھی شامل

ٹائم میگزین کے 100 بااثر شخصیات میں مودی، ٹرمپ اور نادیلا بھی شامل

نیویارک ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی، مائیکرو سافٹ کے ہندوستانی سی ای او ستیہ نادیلا، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، روس کے دوبارہ منتخبہ صدر ولادیمیر پوٹن اور صدر چین ژی جن پنگ ان مشہور و معروف شخصیات میں شامل ہیں، جنہیں ٹائم میگزین کے 100 سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایسے قائدین ہیں جنہوں نے اپنے کارہائے نمایاں سے دنیا پر اپنا نقش چھوڑا ہے۔ زائد از دس سال ٹائم 100 کی سالانہ فہرست میں دنیا کے مشہور و معروف اور بااثر فنکاروں، قائدین، سائنسدانوں، جہدکاروں اور تاجرین کو شامل کیا جاتا ہے۔ تازہ ترین فہرست میں موجود ناموں کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ حالانکہ ٹائم میگزین کے ایڈیٹرس ہی فہرست میں شامل ہونے والی شخصیات کے بارے میں قطعی فیصلہ کریں گے لیکن قارئین سے بھی خواہش کی گئی ہیکہ وہ آن لائن اپنے ووٹوں کے ذریعہ یہ فیصلہ کرنے میں تعاون کریں کہ سال کا سب سے بارسوخ اور بااثر شخص کون ہے۔

TOPPOPULARRECENT