Friday , December 15 2017
Home / دنیا / ٹائم پرسن آف دی ائر خطاب

ٹائم پرسن آف دی ائر خطاب

ٹائم پرسن آف دی ائر خطاب
البغدادی و ڈونالڈ ٹرمپ دعویداروں میں شامل
نیویارک 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایس لیڈر ابوبکر البغدادی اور ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ ان آٹھ امیدواروں میں شامل ہیں جنہیں ٹائم میگزین نے جاریہ سال کے پرسن آف دی ائیر خطاب کیلئے شاٹ لسٹ کیا ہے ۔ ٹائم میگزین کے ایڈیٹرس نے 2015کے پرسن آف دی ائیر خطاب کیلئے امیدواروں کی فہرست کو مختصر کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی اور گوگل انڈیا کے ہندوستانی نژاد سی ای او سندر پچائی اس ابتدائی فہرست میں شامل تھے جس میں 58 افراد کو شامل کیا گیا تھا ۔ اب جو آٹھ افراد کی فہرست مختصر کی گئی ہے اس میں مودی ‘ امبانی یا پچائی شامل نہیں ہیں ۔ نریندر مودی کے نام پر گذشتہ سال کے خطاب کیلئے بھی غور کیا گیا تھا لیکن اس وقت بھی انہیں یہ خطاب نہیں مل سکا تھا ۔ جو قطعی آٹھ دعویدار سامنے آئے ہیں ان میں البغدادی اور ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT