Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹائپ رائٹنگ و شارٹ ہینڈ امتحانات جولائی اگست میں

ٹائپ رائٹنگ و شارٹ ہینڈ امتحانات جولائی اگست میں

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے اعلان کیا ہے کہ ٹائپ رائٹنگ و شارٹ ہینڈ امتحانات اس سال جولائی اگست میں منعقد ہوں گے ۔ امتحان کے ٹائم ٹیبل درخواست فارم کے ادخال سے متعلق تفصیلات ویب سائٹ http://ousbtet.net/twahportal پر دستیاب ہیں ۔ امیدواروں کا آن لائن رجسٹریشن 26 مئی سے شروع ہوگا ۔۔

 

اردو یونیورسٹی سب ریجنل سنٹر
حیدرآباد کی منتقلی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ذیلی علاقائی مرکز ( سب ریجنل سنٹر ) حیدرآباد کو یونیورسٹی ہیڈکوارٹر ( گچی باولی ) منتقل کردیا گیا ہے ۔ پروفیسر کے آر اقبال احمد ، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب یونیورسٹی کا ذیلی علاقائی مرکز جو اے سی گارڈ ، حیدرآباد پر واقع تھا اب عمارت نظامت فاصلاتی تعلیم ، یونیورسٹی کیمپس میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ تمام مطالعاتی مراکز ( اسٹڈی سنٹرس ) اور طلبہ اس بات کو نوٹ کرلیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT