Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈوکے چیف سکریٹری کے گھرپر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ٹاملناڈوکے چیف سکریٹری کے گھرپر انکم ٹیکس کا چھاپہ

چینائی۔21 ۔ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی منسوخی کے بعد کالے دھن کے خلاف جاری مہم کے تحت انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے آج صبح ٹاملناڈو کے چیف سکریٹری پی رام موہن راؤ کی رہائش گاہ سمیت دس مقامات پر چھاپے مارے ۔انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے مسٹر راؤ کی رہائش گاہ، ان کے بیٹے کے گھر، دفتر اور ان کے رشتہ داروں سمیت دس مقامات پر صبح چھ بجے چھاپے مارے ۔انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر مسٹر راؤ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران کئی اہم دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔
ریزرو بینک بن گیا ہے ریورس بینک:کانگریس
نئی دہلی۔ 21۔دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے نوٹ بندی پر مسلسل تبدیل کئے جارہے ضابطوں پر آج ریزرو بینک پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریزرو بینک ضابطہ بناکر انہیں واپس لینے والا بینک بن گیا ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ایک نیوز چینل سے کہا کہ بدقسمتی سے ریزرو بینک آف انڈا اب ریورس بینک آف انڈیا بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا آٹھ نومبر کو 500اور 1000 روپے کے نوٹ بند کرنے کے حکومت کے اعلان کے بعد سے اب تک 126 ضابطے سلسلے میں جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے اسے مضحکہ خیز صورت حال قرار دیا اور کہا کہ آج ہی ریزور بینک نے پانچ ہزار روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرانے کے سلسلے میں ایک نیا ضابطہ جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک نے بند کئے جاچکے پرانے نوٹوں کو 19دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان جمع کرانے کے لئے لگائی گئی سخت شرطیں دو دن بعد ہی واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کے وائی سی والے کھاتوں میں بغیر کسی پوچھ گچھ کے کتنی بھی رقم جمع کرائی جاسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT