Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو اسمبلی میں ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت

ٹاملناڈو اسمبلی میں ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت

چینائی ۔ 24 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو اسمبلی میں آج سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا انتقال بین اجلاسوں کے درمیان ہوگیا ۔ ایوان میں ایک تعزیتی قرارداد منظور کرنے کے بعد کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ علاوہ ازیں ممتاز موسیقار ایم ایس وشواناتھن اور سابق وزیر سینتھور پانڈین اور سابق 10 ارکان اسمبلی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایک ماہ طویل اجلاس کے پہلے دن آج کارروائی کی شروعات پر اسپیکر پی دھنیال نے ار کے نگر حلقہ کے ضمن میں انتخابات میں چیف منسٹر جیہ ل لیتا کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی جس پر حکمراں جماعت کے ارکان نے میزین تھپتھپاتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں سزائے قید کو کرناٹک ہائی کورٹ میں کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد جیہ للیتا نے جاریہ سال مئی میں پانچویں مرتبہ چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا تھا اور آج پہلی مرتبہ ایوان میں داخل ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT