Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو : ایم ایل ایز، چیف منسٹر، وزراء کے تنخواہ و الاؤنس لگ بھگ دوگنا

ٹاملناڈو : ایم ایل ایز، چیف منسٹر، وزراء کے تنخواہ و الاؤنس لگ بھگ دوگنا

چینائی ، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ٹاملناڈو نے آج ایم ایل ایز کی تنخواہ اور بھتوں کو لگ بھگ دوگنا کردیا، جس کے ساتھ اُن کی نئی تنخواہ وغیرہ کی جملہ قدر ماہانہ 1.05 لاکھ روپئے ہوچکی ہے۔ ریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر کے پلانی سوامی کے اعلان کے مطابق لیجسلیٹرز کی تنخواہ اور مختلف الاؤنس موجودہ 55,000 روپئے سے بڑھا کر 1,05,000 روپئے ماہانہ کردی گئی، جو 90.91 فیصد اضافہ ہے۔ وہ لیجسلیٹرز بشمول ایس پانڈی اور سابق ارکان مقننہ کی جانب سے تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیلئے کی گئی نمائندگیوں پر جواب دے رہے تھے۔ اسپیکر پی دھنپال نے کہا کہ انھوں نے پارٹی خطوط سے قطع نظر تمام ایم ایل ایز کے چہروں پر نمایاں خوشی دیکھی۔ وہ بھی اس اضافے پر مسرور ہیں۔ چیف منسٹر، وزراء، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر اور گورنمنٹ چیف وہپ کیلئے بھتوں میں بھی رواں سال یکم جولائی سے استقدامی اثر کے ساتھ اضافہ کردیا گیا ہے۔

مخالف سکھ فسادات کیسوں میں ایک ہزار گواہوں کی جرح
نئی دہلی۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سکھوں کے خلاف 1984ء کے فسادات سے متعلق مقدمات کی مکرر تحقیقات کے لیے مرکز کی جانب سے تشکیل کردہ ایس آئی ٹی نے مختلف ریاستوں کے زائد از ایک ہزار گواہوں پر جرح مکمل کرلی ہے، راجیہ سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی۔ مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے 293 کیسوں کے ریکارڈس کی تنقیح کی اور اس کے بعد جملہ 60 کیسوں کو مزید تحقیقات کے لیے دوبارہ کھولا گیا۔ انہوں نے تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ ان 60 کیسوں میں سے 4 معاملوں میں چارج شیٹ داخل کردی گئی، 51 کیس مزید تحقیقات کے بعد بند کردیئے گئے اور 5 دیگر کیسوں میں مزید انکوائری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی تکمیل میں ایس آئی ٹی کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT