Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو جنگلاتی آگ ، ٹورسٹ گائیڈ گرفتار

ٹاملناڈو جنگلاتی آگ ، ٹورسٹ گائیڈ گرفتار

تھینی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ ٹاملناڈو کے ضلع تھینی میں جنگلاتی آگ کے شکار بدنصیب تفریحی گروپ کے ٹور گائیڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس المناک واقعہ میں بشمول 7 خواتین اور 3 مرد 10 افراد اس وقت جھلس کر فوت ہوگئے تھے جب ہفتہ کو مغربی گھاٹیوں کے کورن گن پہاڑیوں میں ہولناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ پولیس نے کہا کہ 30 سالہ شخص رنجیت کو کل رات گرفتار کیا گیا جس سے یہ پتہ چلانے کیلئے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ آیا چینائی کے اس گروپ سے اس کا کوئی ربط تھا جس نے سنگین المیہ میں تبدیل ہونے والی اس تفریح کا اہتمام کیا تھا۔ پولیس یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ رنجیت کس طرح ان سیاحوں کے رابطہ میں آیا تھا۔ سیاحوں کی 36 رکنی ٹیم میں 24 کا تعلق چینائی اور 12 کا تیروپور اور ایروڑ اضلاع سے تھا۔ اس ٹیم میں 25 عورتیں اور 3 بچے بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT