Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / ٹاملناڈو میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ، 10 ہلاک

ٹاملناڈو میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ، 10 ہلاک

THOOTHUKKUDI, MAY 22 (UNI):-Police resorted to lathi-charge during a massive protest against Sterlite factory, in Thoothukkudi on Tuesday. UNI PHOTO-95U

دفعہ 144 نافذ ، اسٹری لائیٹ یونٹ کو تحفظ فراہم کرنے ہائیکورٹ کے احکام

ٹیوٹی کورین ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 افراد بشمول ایک 16 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئے جبکہ ٹاملناڈو میں ایک ماہ طویل احتجاج پرتشدد ہوگیا ۔ احتجاجی ویدانتا اسٹری لائیٹ کاپر یونٹ کو بند کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے ۔ تمام سرکاری ادارے توتوکوری گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے تمام 8 نعشیں منتقل کی گئیں ۔ جوابی کارروائی میں صیانتی عملے نے آنسو گیاس شیل داغے تاکہ احتجاجیوں کو منتشر کرسکیں ۔ کئی گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا ۔ اس طرح اس علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ۔ دریں اثناء ایک پرامن مظاہرہ قدیم بس اسٹانڈ نزد ٹاون منعقد کیا گیا ۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بھی اسٹری لائیٹ یونٹ کو بند کردینے کا مطالبہ کررہا تھا اور کارخانے کی توسیع کی تجویز پیش کررہا تھا ٹاؤن کی کئی دوکانیں بند کردی گئیں ۔ سری وائیکنڈم اور اوڈاٹوڈارم احتجاج کی تائید میں بند رہے ۔ پولیس نے کہا کہ اس ضلع میں مقامی اور دیگر افراد اسٹری لائیٹ کاپرس لائین اور اس کی مجوزہ توسیع کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ اسٹری لائیٹ کاپر ویدانتا لمیٹیڈ کا کاپر یونٹ ہے جو سالانہ 4 لاکھ ٹن اشیاء تیار کرتا ہے ۔ دریں اثناء مدراس ہائیکورٹ نے احکام دیئے کہ ویدانتا اسٹری لائیٹ یونٹ کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ پورے علاقے میں امتناعی احکام تحت دفعہ 144 قانون تعزیرات ہند نافذ کردیئے گئے اور4 یا 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر امتناع عائد کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT