Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں ’اماں ‘کال سنٹر کا افتتاح

ٹاملناڈو میں ’اماں ‘کال سنٹر کا افتتاح

چینائی ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا نے آج 24 گھنٹے کارکرد ایک کال سنٹر کا افتتاح کیا ۔ تاکہ عوامی شکایتوں کی عاجلانہ یکسوئی کی جاسکے ۔ ’اماں‘ کال سنٹر 24 گھنٹے اور سال کے 12 ماہ کام کرے گا ۔ جس کا افتتاح چیف منسٹر نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انجام دیا ۔ جیہ للیتا جنہیں ان کے حامی اور پرستار پیار سے ’ اماں ‘ کہتے ہیں ۔ ان کی حکومت نے اماں کے نام سے کئی ایک اسکیمات بشمول غریبوں کو سستی غذا کی فراہمی کے لیے ’ اماں کینٹین ‘ اور صاف پینے کے پانی کی سربراہی کے لیے اماں منرل واٹر شروع کی ہے اور اب ایک اختراعی پہل کرتے ہوئے کال سنٹر ٹول فری نمبر 1100 شروع کیا گیا ۔ جس پر کوئی شہری اپنی شکایت درج کرواسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT