Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / ٹاملناڈو میں بارش کا سلسلہ جاری ۔ جملہ 55ہلاکتیں شہر چینائی میں کمر برابر پانی جمع، عام زندگی درہم برہم

ٹاملناڈو میں بارش کا سلسلہ جاری ۔ جملہ 55ہلاکتیں شہر چینائی میں کمر برابر پانی جمع، عام زندگی درہم برہم

CHENNAI, NOV 13 (UNI):-Water-logged rail track near basin bridge junction following heavy rains due to trough of low pressure in South Andamans, in Chennai on Friday.UNI PHOTO-99U

چینائی۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کا م) ٹاملناڈو میں بارش سے متعلق واقعات میں مزید 7افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح  حالیہ بارش اور سیلاب میں مہلوکین کی تعداد 55تک پہنچ گئی ہے جبکہ ریاست کے مختلف مقامات پر شمال مشرقی مانسون کے برسنے سے ریل اور روڈ ٹریفک درہم برہم ہوگئی ہے۔ حکومت نے کل بارش سے متعلق واقعات میں مہلوکین کی تعداد 48 بتائی تھی جس میں 28ہلاکتیں ضلع کڈلور کی ہیں۔ سرکاری اعلامیہ میں آج بتایا گیا کہ ریاست میں گزشتہ رات سے پیش آئے واقعات میں مزید 5افراد کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد مہلوکین کی تعداد 55تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی شہر چینائی بشمول سینٹ تھامس ماؤنٹ اور میلچری میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ ریلوے انڈر برجس میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث دفاتر جانے والوں کو گھٹنوں برابر پانی سے گذرنا پڑا جبکہ بعض مقامات پر کمر برابر پانی دیکھا گیا۔ ریلوے پٹریاں زیر آب آجانے سے چینائی سے روانہ ہونے والی ٹرینس متاثر ہوگئیں ۔ مصروف ترین سڑکیں بشمول انا سلائی، پوناملار، ہائی روڈ غرقاب ہوجانے سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی جبکہربر روڈ بیریکیڈس پانی میں تیرتی نظر آئیں اور سڑکیں زیر آب آجانے سے بسوں کو راستہ میں ہی روک دیا گیا اور بعض علاقوں میں برقی سربراہی مسدود ہوگئی۔ علاوہ ازیں تریوالورو اور کانچی پورم میں تالاب اور کنٹے لبریز ہوگئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چینائی، ریڈہلز، چولاورم، چیمبرارم بکم اور پونڈی کو پانی سربراہ کرنے والے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں سے 3ماہ تک پینے کا پانی بہ آسانی سربراہ کیا جاسکتا ہے۔ ریاست کے بیشتر مقامات بشمول چینائی، کڈلورو اور کانچی پورم اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے دباؤ میں کمی کا مرکز 9 نومبر کو چینائی عبور کرچکا ہے لیکن جنوبی انڈمان کے سمندر میں ایک اور مرکز تشکیل پارہا ہے جس کے زیر اثر آئندہ چند دنوں میں زوردار بارش کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT