Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹاملناڈو میں دیوار منہدم ،تلگومزدوروں کی موت پر چندرا بابو کا اظہار افسوس

ٹاملناڈو میں دیوار منہدم ،تلگومزدوروں کی موت پر چندرا بابو کا اظہار افسوس

حیدرآباد 6 جولائی ( پی ٹی آئی )ٹاملناڈو کے ضلع تروویلور میں آج ایک دیوار کے منہدم ہونے کے سبب تلگو مزدوروں کی موت پر آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے رنج و غم کا اظہار کیا اور سینئر عہدیدار کو مقام وارادت پہنچ کر متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے لیبر کمشنر رامنجنیلو کو ہدایت کی کہ وہ تروویلور پہنچ کر راحت و امداد کے کاموں کی نگرانی کریں۔ ضلع تروویلور میں اتراپالایم کے قریب ایک نو تعمیر شدہ دیوار جھونپڑیوں پر گر جانے کے سبب 11 تعمیراتی مزدور فوت ہوگئے ۔ جن میں اکثر کا تعلق آندھرا پردیش سے ہیں وہ ایک خانگی گودام میں کام کیا کرتے تھے ۔پولیس نے کہا کہ اس علاقہ میں گذشتہ شب موسلادھار بارش کے دوران دیوار منہدم ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT