Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں سب کچھ ٹھیک نہیں: کمل ہاسن

ٹاملناڈو میں سب کچھ ٹھیک نہیں: کمل ہاسن

کیمبرج۔11فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہ ان کی آبائی ریاست ٹاملناڈو میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے ۔ اداکار سے سیاست داں بننے والے کمل ہاسن نے ہفتہ کے دن ٹاملناڈو کے ہر ضلع میں ایک دیہات کو متبنٰی کرنے کے اپنے منصوبہ کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نظریہ دیہی عوام کو یہ سبق دینا ہے کہ وہ دنیا بھر کے بہترین دیہاتی ہیں ۔ انہوں نے سالانہ ہندوستانی کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے باوقار ہارورڈ یونیورسٹی کیمبرج میں کہا کہ ٹاملناڈو میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے ۔ انہوں نے موجودہ سیاسی طبقہ کو ریاست کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ۔ اس موقع پر حاضرین کی فرمائش پر انہوں نے اپنی فلموں کے مکالمات دہرائے ‘ وہ ایک اور اداکار رجنی کانت کے ہمراہ سیاست میں داخل ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT