Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں سونامی کی گیارہویں برسی

ٹاملناڈو میں سونامی کی گیارہویں برسی

چینائی، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں آج ہلاکت خیز سونامی کی گیارہویں برسی کے موقع پر مہلوکین کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا اور موم بتی جلوس اور اجتماع منعقد کئے گئے۔ جبکہ سال 2004 ء کی سونامی میں تقریباً 7,000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مہلوکین کی یاد میں چینائی، کڈلورو، پانڈیچری اور ناگاپٹنم کے گرجا گھروں میں دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔ جوکہ سونامی کی تباہ کاریوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ یہ سونامی انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں زیر سمندر طاقتور زلزلے کے باعث آئی تھی جس میں ہزارہا افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔ اس دلخراش واقعہ کی گیارہویں برسی کے موقع پر ماہی گیروں کی تنظیم نے میموریل سرویس کا اہتمام کیا تھا جبکہ مہلوکین کے افراد خاندان نے مشہور میرینا بیچ پر سمندر کو دودھ کا نذرانہ پیش کیا۔ ضلع ناگاپٹنم کے ساحلی علاقوں میں جہاں پر 6,000 افراد سمندر کی آغوش میں چلے گئے تھے، مقامی لوگوں نے ایک منٹ کی خاموشی مناکر خراج ادا کیا۔ ریاستی وزیر مچھلی پالن کے اے جئے پال اور ضَع کلکٹر ایس پازیہنانی سوامی اور دیگر عہدیداروں کی زیرقیادت خاموش جلوس موم بتیوں کے ساتھ نکالا گیااور مہلوکین کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT