Wednesday , December 19 2018

ٹاملناڈو میں طوفان ’گجا‘ سے 45ہلاکتیں

سیلم ۔18نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سمندری طوفان ’گجا‘ سے ہلاکتوں کی تعداد آج 45ہوگئی ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے سیاسی پارٹیوں کے صدور سے اپیل کی کہ راحت رسانی سرگرمیوں میں شرکت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جنگی خطوط پر راحت رسانی کارروائیاں جاری ہیں ۔ سمندری طوفان سے ریاست بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ریاستی وزراء کو ناگاپٹنم ، تنجاوور، ترووروراور پوروکوٹائی میں تعینات کیا گیاہے اور ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ جانی و مالی نقصان کا تخمینہ کیا جائے ۔ حکومت ٹاملناڈو نے 10لاکھ روپئے ایکس گریشیا مہلوکین کے ارکان خاندان کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے راحت رسانی فنڈس سے یہ رقم ادا کی جائے گی ۔ شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپئے فی کس اور معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپئے معاوضہ دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT