Wednesday , August 22 2018
Home / Top Stories / ٹاملناڈو میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر : کمل ہاسن

ٹاملناڈو میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر : کمل ہاسن

ایروڈ11 مارچ ( پی ٹی آئی ) ٹاملناڈو میں مکل نیتھی مئیم ( ایم این ایم ) کے بانی کمل ہاسن نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے ۔ اداکار سے سیاستدان بننے والے کمل ہاسن حال میں ریاست میں پیش آئے واقعات کا حوالہ دے رہے تھے ۔ ان میں ایک کالج طالبہ کا قتل بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین سے جس طرح کا برتاؤ کیا جا رہا ہے وہ شرمناک ہے ۔ خواتین کو کئی خطرات اور مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ انہیں عیسائی مشنریز سے فنڈز مل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT