Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں مساجد کو مفت چاول کی فراہمی برقرار

ٹاملناڈو میں مساجد کو مفت چاول کی فراہمی برقرار

چینائی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ٹاملناڈو نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ریاست میں بھر مساجد کو مفت چاول فراہم کرنے کے احکام جاری کردئے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کا آئندہ ہفتے آغاز ہونے والا ہے ۔ مسلم برادری کی جانب سے مسلسل حکومت سے نمائندگی کی جارہی تھی کہ مساجد کو چاول مفت فراہم کئے جائیں۔ چیف منسٹر جے جئے للیتا نے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تقریبا 3000 مساجد کو 4,600 ٹن چاول تقسیم کرنے کیلئے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ اس اسکیم کا 2001 میں آغاز ہوا تھا اور مسلم برداری اس کا خیر مقدم کرتی ہے اورا س کو جاری رکھنے کے حق میںہے ۔ انہیں مسلسل نمائندگیاں موصول ہو رہی تھیں کہ اس اسکیم کو جاری رکھا جائے اور چاول کی تقسیم کا سلسلہ برقرار رکھا جائے ۔ جئے للیتا نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں پہلے ہی احکام کی اجرائی عمل میں لا چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT