Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے دن میں داخل

ٹاملناڈو میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے دن میں داخل

چینائی ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہزاروں مسافر آج ریاست ٹاملناڈو میں پھنس کر رہ گئے کیونکہ ٹرانسپورٹرس نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کررکھی ہے ۔ اس کی وجہ سے بس خدمات آج مسلسل چوتھے دن بھی مفلوج رہیں ۔ خانگی بسیں چلائی گئیں ‘ جب کہ مسافرین کی خواہش تھی کہ یہ بسیں انہیں اپنی منزل تک نہیں پہنچاتی ‘ تاہم وہ اپنی مرضی کے خلاف ان میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔ کئی اضلاع میں بیشتر بسیں سڑکوں پر نہیں نکالی گئیں ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے عارضی ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کی خدمات حاصل کر کے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین اجرت سے متعلق کئی مسائل کے سلسلہ میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT