Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں ٹرانسپورٹ ہڑتال عارضی طور پر ختم

ٹاملناڈو میں ٹرانسپورٹ ہڑتال عارضی طور پر ختم

چینائی 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں احتجاجی ٹرانسپورٹ ورکرس نے اپنی 8 روز پرانی ہڑتال جو اُجرت سے متعلق مسائل پر شروع کی گئی، گزشتہ روز اُس سے عارضی طور پر دستبرداری اختیار کرلی اور کہاکہ وہ 14 جنوری کے پونگل تہوار سے قبل جمعہ کو کام پر واپس ہوجائیں گے۔ سی آئی ٹی یو لیڈر اے سوندا راجن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہڑتال کو عارضی طور پر ختم کیا جارہا ہے۔ اِس ضمن میں عوام کی سہولت کو ملحوظ رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ کیوں کہ وہ ٹامل فصل کٹائی کے تہوار پونگل کے لئے آبائی مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ یہ تہوار اتوار کو آرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT