Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں پیریارکے مجسمہ کی بے حرمتی

ٹاملناڈو میں پیریارکے مجسمہ کی بے حرمتی

ویلور ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماجی مصلح اور بانی دراوڑی تحریک ای وی راما سوامی پیریار کے مجسمہ کی ٹمل ناڈو کے ضٰلع ویلور میں آج رات مبینہ طور پر بے حرمتی کی گئی ۔ پولیس کے بموجب 2 افراد نے شراب کے نشے میں مدہوش تھے ۔ یہ حرکت کی جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس واقعہ کی اطلاع بی جے پی کے قائد نے دی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ تریپورہ میں کامیابی کے بعد بی جے پی کارکنوں نے لینن کے دو مجسموں کو منہدم کردیا ہے ۔ اس لئے انہیں اندیشہ تھا کہ پیریار کے مجسمہ کی بے حرمتی کا الزام بھی بی جے پی کارکنوں پر عائد کیا جائے گا ۔ تاہم حملہ آور دو افراد جو نشہ میں مدہو تھے متو رامن اور فرانسیس ہیں جن کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT