Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پونگل روکھاپھیکا

ٹاملناڈو ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پونگل روکھاپھیکا

چینائی۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹرانسپورٹ کارکنوں کی ٹاملناڈو میں طویل مدتی ہڑتال آج آٹھویں دن میں داخل ہوگئی جس کی وجہ سے ٹامل عوام کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہوئی جو فصل کا تہوار پونگل 14 جنوری کو منانے اپنے آبائی مقامات نہیں پہنچ سکیں گے ۔ عوام بکنگ کاؤنٹروں پر ٹکٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن چینائی مفصل بس ٹرمنس پر آج تیسرے دن بھی کاؤنٹر بند رہے ۔ عام طور پر پونگل تہوار کے موقع پر زبردست ہجوم دیکھا جاتا ہے جب کہ کئی افراد ریاست کے مختلف علاقوں سے تہوار منانے کیلئے اپنے آبائی مقامات جاتے ہیں جہاں ان کے خاندان مقیم ہیں ۔ ریاستی حکومت صورتحال پر قابو پانے کیلئے عارضی ڈرائیوروں کو تعینات کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ان کے پاس گاڑیاں چلانے کے کارآمد ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں ۔ ہڑتال کی اپیل بعض ٹرانسپورٹ یونینوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھی کی جس کی اجرتوں میں اضافہ کی تجویز حکومت ٹاملناڈو نے مسترد کردی ۔ انا ڈی ایم کے حکومت نے اجرتوں کو 2.44 گنا کردینے کی پیشکش کی ہے لیکن یونینیں 2.57 گنا اضافہ کے مطالبہ پر اٹل ہے ۔صورتحال ریاست گیر سطح پر مسافرین کیلئے سنگین بنی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT