Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹاملناڈو کی لیاپ ٹاپ سارقین کی دو رکنی ٹولی گرفتار

ٹاملناڈو کی لیاپ ٹاپ سارقین کی دو رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔29 اکتوبر (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والی لیاپ ٹاپ کے سارقین کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 40 ہزار روپئے مالیتی مسروقہ لیاپ ٹاپس برآمد کرلئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس پنجہ گٹہ مسٹر ایم وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ٹاملناڈو کے ضلع ویلور سے تعلق رکھنے والے سات سارقین جس کی سرپرستی 24

حیدرآباد۔29 اکتوبر (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والی لیاپ ٹاپ کے سارقین کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 40 ہزار روپئے مالیتی مسروقہ لیاپ ٹاپس برآمد کرلئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس پنجہ گٹہ مسٹر ایم وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ٹاملناڈو کے ضلع ویلور سے تعلق رکھنے والے سات سارقین جس کی سرپرستی 24 سالہ وینکٹ سوامی سبرامنیم کررہا تھا، اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے حیدرآباد اور سائبرآباد کے مختلف علاقوں میں لیاپ ٹاپس کے سرقہ کئے۔ انہوں نے بتایا کہ وینکٹ سوامی اپنے 6 ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد پہنچ کر خود کو فیکٹری ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہر کے مضافاتی علاقہ میں کرایہ پر کمرے حاصل کرتا

اور بعد ازاں ایسے ہاسٹلس اور کھلے ہوئے مکانات کی نشاندہی کرتے جس میں لیاپ ٹاپس موجود رہتے۔ مذکورہ ٹولی لیاپ ٹاپس کے سرقہ میں ماہر ہے اور سرقہ کے فوری بعد 20 تا 30 لیاپ ٹاپس جمع کرکے انہیں اپنے آبائی مقام شنکرا پورم منتقل کرکے نٹراج نامی شخص کے حوالے کرتے۔ اے سی پی نے مزید بتایا کہ جاریہ سال صرف ایس آر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں مذکورہ سارقین کی ٹولی نے لینوؤو، ڈیل، توشیبا، ایچ پی جیسے برانڈیڈ کمپنیوں کے لیاپ ٹاپس کے سرقہ کی آٹھ وارداتیں انجام دیں۔ ایس آر نگر پولیس ، وینکٹ سوامی اور اس کے ایک اور ساتھی بالاجی مرگن کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور ان کے قبضہ سے 8 مسروقہ لیاپ ٹاپس برآمد کرلئے گئے۔

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ افضل گنج پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ سمپت پرساد جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ گولی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سمپت کی شادی تین سال قبل وانی نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ دونوں میاں بیوی میں گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا اور اس جھگڑے سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT