Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ٹاملناڈو کے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے پنیراسلوم کی حلف برداری

ٹاملناڈو کے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے پنیراسلوم کی حلف برداری

جیہ للیتا کے دیرینہ وفادار کو دوبارہ فینانس کا قلمدان، اناڈی ایم کے کے گروپوں میں مفاہمت اور انضمام
چینائی ۔21 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کی سیاست میں آج ڈرامائی تبدیلی کے طورپر سابق چیف منسٹر آنجہانی جیہ للیتا کی پارٹی اناڈی ایم کے دو گروپوں میں مفاہمت و انضمام کے چند گھنٹوں بعد ایک سابق چیف منسٹر او پنیراسلوم کو بحیثیت ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔ گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں پنیراسلوم کو عہدہ اور رازادی کا حلف دلایا ۔ وہ (پنیرا) وزیر فینانس بھی ہوں گے ۔ فینانس ان کا دیرینہ قلمدان ہے جو 2011 ء میں جیہ للیتا کے دوبارہ اقتدارسنبھالنے کے بعد اُنھیں دیا گیا تھا اور فی الحال جیل میں قید انا ڈی ایم کے کی سربراہ وی کے سسی کلا کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونے کیلئے راہ ہموار کرتے ہوئے انپے وزارتی عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا لیکن سسی کلا اناڈی ایم کے لیجسلیچر پارٹی کی لیڈڑ منتخب ہونے کے باوجود چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز نہیں ہوسکی تھی اور چند ہی دن میں غیرمتناسب اثاثوں کے مقدمہ میں جرم کی مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد بنگلور کی جیل میں قید کردی گئی تھیں۔ پنیراسلوم اُس وقت بھی چیف منسٹر مقرر کئے گئے تھے جب 2014 ء میں جیہ للیتا غیرمتناسب اثاثوں کے مقدمہ میں مجرم ثابت ہوئی تھیں۔ علاوہ ازیں ڈسمبر 2016 ء میں جیہ للیتا کے انتقال کے بعد بھی پنیراسلوم ہی چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے اور اس وقت بھی ان کے پاس فینانس کاقلمدان بدستور برقرار تھا۔ ان کے قریبی اور بااعتماد ساتھی کے پانڈیا راجن نے ٹامل زبان و ٹامل ثقافت کے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ سسی کلا کے خلاف پنیراسلوم کی بغاوت کے بعد ڈی جیا کمار کو اُن کے پاس موجود سمکیات کے علاوہ فینانس کا قلمدان بھی دیا گیا تھا ۔ پنیراسلوم کو اب فینانس کے علاوہ امکنہ ، دیہی امکنہ و فروغ امکنہ ، سلم کلیئرینس بورڈ ، ٹاؤن پلاننگ، شہری ترقیات، چینائی میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی وزارتی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT