ٹامل ناڈو:بعض پولیس عہدیداروں کیلئے موبائیل ممنوع

چینائی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو پولیس نے سب انسپکٹر کے رتبہ سے کم والے عہدیداروں کیلئے ڈیوٹی پر رہتے ہوئے موبائیل استعمال کرنا ممنوع قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سرکاری کام کاج انجام دینے میں بے توجہی ہوتی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ہی کے راجیندر کے دفتر سے جاری کردہ حالیہ سرکیولر میں بالخصوص یونیفارم پہنے پولیس ملازمین کی نشاندہی کی گئی جو اپنے موبائیلوں پر سوشیل میڈیا سے محظوظ ہوتے دکھائی دیئے ۔

ممبئی کی سلم بستی میں آتشزدگی ، کئی جھونپڑیاں خاکستر
ممبئی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سب اربن باندرہ کی ایک سلم بستی میں آگ بھڑک اٹھنے سے آج دو افراد زخمی ہوگئے ۔ فائربریگیڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ اس آتشزدگی میں لگ بھگ 15 جھونپڑیاں جلکر خاکستر ہوگئی ۔ باندرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شاستری نگر بستی میں آتشزدگی کا واقعہ صبح تقریباً 10.30 بجے پیش آیا ۔ 7 فائرانجن فوری مقام واقعہ پہونچ گئے اور تقریباً 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ بجھائی جاسکی۔

TOPPOPULARRECENT